سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس میں لڑائی، ’پاکستانی مشن شہریوں سے رابطے میں‘ - nncnews -->

تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, April 15, 2023

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس میں لڑائی، ’پاکستانی مشن شہریوں سے رابطے میں‘

فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ اور دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آر ایس ایف نے فوج کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شہر میرو اور مغربی شہر الابض کے ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ سوڈان میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، تقریباً ایک ہزار پاکستانی خرطوم میں موجود ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Noble Knowledge