سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے - nncnews -->

تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 24, 2023

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

 




ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہے، دھماکے کے بعد تھانے کی عمارت گرگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے سے بجلی منقطع ہوگئی، نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

آئی جی کے پی پولیس اخترحیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Noble Knowledge