April 2023 - nncnews -->

تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 24, 2023

مساجد میں 5 وقت اذان کی اجازت ملنے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا

April 24, 2023 0

 منیاپولس مساجد میں 5 وقت اذان کی اجازت ملنے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے اذان دینے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی مسلمانوں نے اس اجازت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منیاپولس میں اس سے قبل سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی

???? ?????

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

April 24, 2023 0

 




ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہے، دھماکے کے بعد تھانے کی عمارت گرگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے سے بجلی منقطع ہوگئی، نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

آئی جی کے پی پولیس اخترحیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

???? ?????

جعلی فِنگر پرنٹس کا دھندہ، شہری مجرموں کے جال میں کیسے پھنس رہے ہیں؟

April 24, 2023 0
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے حال ہی میں کوئٹہ اور کراچی سے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موبائیل فون سمز فروخت کرنے کی آڑ میں لوگوں کے جعلی فنگر پرنٹس بناتے اور ان کو مختلف بائیو میٹرک مشینوں کو ہیک کرنے اور دوسرے فراڈ میں استعمال کرتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے ایکٹیو موبائل سِمز اور 100 سے زائد ربڑ کے انگوٹھوں سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
???? ?????

Saturday, April 15, 2023

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس میں لڑائی، ’پاکستانی مشن شہریوں سے رابطے میں‘

April 15, 2023 0
فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ اور دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آر ایس ایف نے فوج کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شہر میرو اور مغربی شہر الابض کے ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ سوڈان میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، تقریباً ایک ہزار پاکستانی خرطوم میں موجود ہیں۔
???? ?????

Post Top Ad

Noble Knowledge